یوٹیوب نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

یوٹیوب نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

یوٹیوب نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے کونٹینٹ بنانے والوں کو جدید اے آئی سہولیات فراہم کرنا شروع کردیں۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ پلیٹ فارم نے یوٹیوب اسٹوڈیو اینیلیٹکس میں ‘انسپیریشن ٹیب’ کا اضافہ کیا ہے جو تخیلق کاروں کو نئی ویڈیوز کے خیالات کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی تجاویز دے گا۔

اس فیچر کے تحت سامنے آنے والے نتائج میں سرچ ٹرینڈز کے اور ‘بریک آؤٹ’ ویڈیو کلپس شامل ہوں گے۔

یوٹیوب نے بتایا کہ بریک آؤٹ ویڈیوز مماثلت رکھنے والے دیگر چینلز کی ان ویڈیوز کو واضح کریں گی جن کی کارکردگی اچھی رہی ہوگی۔

واضح رہے کہ اس اپ ڈیٹ کا مقصد تخلیق کاروں کو ان کے جیسے چینلز کے متعلق کلی فہم فراہم کرنا ہے کہ ان کے ناظرین میں کیا چیز مقبول ہو رہی ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں