گوگل نے اینڈرائیڈ موبائلز میں بہترین فیچر متعارف کروادیا

گوگل نے اینڈرائیڈ موبائلز میں بہترین فیچر متعارف کروادیا

گوگل نے اینڈرائیڈ موبائلز میں بہترین فیچر متعارف کروادیا

گوگل نے اینڈرائیڈ موبائلز میں بہترین فیچر متعارف کروادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسمارٹ موبائلز فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں موبائل میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب موبائل صارفین موبائل میسیجز کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت صارفین بھیجے گئے میسیج کو صرف 15 منٹ کے اندر ہی ایڈٹ کرسکیں گے، صارف بھیجے گئے میسیج کو دبا کر رکھنے کے بعد ایڈٹ کے فیچر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اسی طرح صارفین میسیجز کے فارمیٹ اور فونٹ کو بھی تبدیل کر سکیں گے۔

اس فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں