واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا

دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے صارفین کو کسی گروپ چیٹ کے دوران ایونٹ آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت صارفین کے لیے اکٹھے کسی کام یا تقریب کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا اور دیگر ایپس کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ہر فرد کسی بھی گروپ چیٹ میں ایونٹ فیچر کو استعمال کرسکے گا اور گروپ میں شامل ہر فرد اس کو دیکھ سکے گا۔

ایونٹس کو ہر گروپ کے انفارمیشن پیج میں بھی رکھا جائے گا، جبکہ ایونٹ کی تاریخ قریب آنے پر گروپ صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں