واٹس ایپ صارفین کے لیے کارآمد فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کے لیے کارآمد فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کے لیے کارآمد فیچر متعارف

دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی ایک اور مشکل آسان کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جس سے ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ہسٹری کو منتقل کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی واٹس ایپ میں چیٹ بیک اپ کو ڈیٹا ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے لیے صارفین کو کلاؤڈ سروسز جیسے گوگل ڈرائیو یا آئی کلاؤڈ میں ڈیٹا بیک اپ بنانا پڑتا ہے مگر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ میں ٹرانسفر چیٹ ہسٹری نامی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس میں چیٹ ڈیٹا کو ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کی مدد لی جائے گی۔

یہ فیچر ممکنہ طور پر مختلف پلیٹ فارمز کے درمیان چیٹ ہسٹری ٹرانسفر کرنے کے لیے استعمال ہو سکے گا اور کسی مخصوص سیکشنز یا طریقہ کار کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یعنی اینڈرائیڈ میں گوگل ڈرائیو پر ڈیٹا بیک اپ کی ضرورت ختم ہو جائے گی یا اسے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ اس فیچر کو جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں