نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا

نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا

نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا

نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایف بی آر کی نان فائلرز کے 5 لاکھ کنکشنز بلاک کرنے کی ہدایات کا جائزہ لے رہے ہیں، یہ معاملہ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم متعلقہ قانونی و ریگولیٹری فریم ورک کے دائرے میں اس حکم کا جائزہ لے رہے ہیں، ہماری ترجیح صارفین کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے متعلقہ قانونی دفعات کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس مسئلے کو موثر اور ذمہ دارانہ طریقے سے حل کرنے کے لئے پی ٹی اے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Source link

اپنا تبصرہ لکھیں