موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟

موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟

موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟

موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی ہو گئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ چار ماہ کے دوران مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں تین سے 18 ہزار روپے تک کی کمی رپورٹ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈالر کی قدر میں کئی ماہ سے استحکام، ایف بی آر کی نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی ڈیوٹی میں کمی اور مقامی سطح پر موبائل بنانے والوں کو سامان درآمد کرنے میں ریلیف ملنے سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے موبائل فون سستے ہوئے ہیں۔

موبائل برانڈز کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ ویگو ٹیل، انفینکس، ریڈ می، سام سانگ، آئی ٹیل، او پو اور شاومی سمیت دیگر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے نئے ماڈلز جاری کیے ہیں۔

نئے ماڈلز صارف کو کئی نئے اچھے آپشنز فراہم کر رہے ہیں۔ جن میں سب سے اہم بات یہ ہے ان کی قیمت ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ یہ موبائل فونز نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں۔

موبائل فونز کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مقامی سطح پر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو ماضی کی طرز کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے، اب ایل سی بینک آسانی سے کھول رہے ہیں جس کی بدولت ملک میں خام مال کی درآمد ممکن ہورہی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ خام مال کی موجودگی کی وجہ سے کراچی کی ویران موبائل فونز کی فیکٹریاں ایک بار پھر سے آباد ہو گئی ہیں۔ اب کام تین شفٹوں میں جاری ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں