موبائل فونز خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے تشویشناک خبر

موبائل فونز خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے تشویشناک خبر

موبائل فونز خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے تشویشناک خبر

موبائل فونز خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے تشویشناک خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج سے لاگو ہو گیا ہے، موبائل فونز کی خریداری پر 18 سے 25 فیصد تک جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے۔

 جبکہ پیٹرول، ڈیزل اور ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے لیٹر اضافہ ہو گا، لبریکنٹ آئل پر بھی 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔

نئے بجٹ میں تنخواہ دار اور غیرتنخواہ دار کاروباری طبقے کی آمدن پر 10 فیصد اضافی سرچارج لگا دیا گیا ہے ، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کی شرح 39 فیصد ، ماہانہ ایک لاکھ روپےآمدن پر پہلے سے دوگنا ٹیکس دینا ہوگا ۔

ایسوسی ایشن آف پرسنز کو 44 فیصد جبکہ کاروباری طبقے کو 50 فیصد تک انکم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا لیکن حاضر سروس اور ریٹائرڈ سول و فوجی افسران کو پراپرٹی کی فروخت یا ٹرانسفر پر ٹیکس استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔

سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2 روپے سے بڑھا کر 4 روپے فی کلو کی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی سفر پر55 ارب کے اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

افغانستان سے پھل سبزیوں کی درآمد ، ٹریکٹرز ، میڈیکل کی تشخیصی کٹ پر 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کیا گیا جبکہ بلڈرز اور ڈویلپرز کو تعمیرات ، رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی فروخت پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔

اس کے علاوہ نان فائلرز کی سمز بلاک نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کو 5 سے 10 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں