فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر

فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر

فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر

دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس فیس بُک صارفین کے لئے تشویشناک خبر ا گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا نے ورک پلیس نامی فیس بک کے آفس کمیونیکیشن پلیٹ فارم کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک ورک پلیس کو مائیکرو سافٹ ٹیمز اور سلیک جیسے آفس کمیونیکیشن پلیٹ فارمز کے مقابلے پر متعارف کرایا گیا تھا، مگر اب اسے بند کیا جا رہا ہے۔

میٹا کے ترجمان کے مطابق یہ پلیٹ فارم صارفین کو 31 اگست 2025 تک دستیاب ہوگا۔

اسے پہلے فیس بک ایٹ ورک کہا جاتا تھا اور 2016 میں اسے عوامی طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔

بنیادی طور پر اسے 2014 میں تیار کیا گیا تھا اور 2 سال تک کمپنی کے اندر اسے استعمال کیا گیا اور پھر کاروباری اداروں کے لیے متعارف کرایا گیا۔

ورک پلیس کی بندش کے فیصلے کے پیش نظر میٹا کی جانب سے اس سروس کو استعمال کرنے والے صارفین کو ستمبر 2024 سے 50 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔

اسی طرح صارفین کو زوم کے زیر ملکیت ایک پلیٹ فارم ورک ویوو پر منتقل کرنے کی پیشکش بھی کی جائے گی۔

یکم ستمبر 2025 سے ورک پلیس ریڈ اونلی (read only) اور ایکسپورٹ اونلی پلیٹ فارم بن جائے گا۔

یکم جون 2026 کو ورک پلیس تک رسائی ختم کر دی جائے گی اور تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں