صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام

صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام

صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام

صارفین کی آسانی کیلئے گوگل نے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل ایپ میں ایک نیا “شیئر” بٹن آ گیا ہے جو صارف کو کسی بھی چیز کو فوری طور پر شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

 اینڈرائیڈ پولیس کے بانی آرٹیم روساکوسکی نے گوگل ایپ میں نئے بٹن کے حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

جس میں لکھا ہے کہ یہ شیئر بٹن سرچ رزلٹ کے سامنے تھری ڈاٹ مینو میں ملے گا۔ اس بٹن کو دبانے سے، آپ لنک کو براہ راست کاپی کر سکتے ہیں، اسے کسی کو بھیج سکتے ہیں یا کسی بھی ایپ پر شیئر کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پہلے ایسا نہیں تھا۔ پہلے صارف کو مکمل لنک کھولنا پڑتا تھا اور پھر کاپی کرنے کا آپشن ملتا تھا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں