دہی کھانے کا درست اور فائدہ مند طریقہ جان لیں  جو آپ کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوگا!

دہی کھانے کا درست اور فائدہ مند طریقہ جان لیں جو آپ کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوگا!

دہی کھانے کا درست اور فائدہ مند طریقہ جان لیں!

موسمِ گرما کے آتے ہی لوگ اپنی صحت کو بہتر بنانے کا سوچ کر بہت سی چیزیں کھانا شروع کردیتے ہیں، ان میں سے ایک دہی بھی ہے۔

گرمیوں کے موسم میں دہی کو لسی و دیگر مشروبات کی صورت میں پیا جاتا ہے جبکہ یہ علیحدہ کھانے کے ساتھ سلاد، رائتے، چھاج کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے جو گرمی دور کرنے کا مجرب طریقہ ہے۔

اکثر لوگ دہی میں چینی یا نمک یا دونوں چیزیں ڈال کر بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ہر چیز کے فائدے کے ساتھ نقصانات بھی ہوتے ہیں ہم یہاں آپ کو دہی کے استعمال کا وہ درست طریقہ بتائیں گے جو آپ کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

ماہرین کے مطابق دہی کھانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ اس میں چینی یا نمک کچھ بھی نہ ملایا جائے بلکہ اس کو سادہ کھایا جائے، تاہم جو لوگ سادہ دہی نہیں کھا پاتے وہ ناشتے میں چینی جبکہ دوپہر یا رات میں نمک ڈال کر کھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریض چینی کی بجائے اس میں نمک ملا کر کھائیں کیونکہ نمک کے ساتھ کھانے سے ہاضمہ درست رہتا ہے، تاہم ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو نمک کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے کیونکہ اس سے بلڈ پریشر میں اضافہ اور اسٹروک کا خطرہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دہی میں مونگ کی دال، شہد، گھی، چینی اور آملہ ملا کر کھانے سے بھی صحت اچھی رہتی ہے۔

ماہرین کے مطابق دہی کو رات کے وقت کھانے سے گریز کرنا چاہیے جبکہ ہر روز دہی کا استعمال نہ کیا جائے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں