ای گیٹس کی تنصیب: غیر ملکی ماہرین کا پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں کا دورہ

ای گیٹس کی تنصیب: غیر ملکی ماہرین کا پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں کا دورہ

یوکے اردو نیوز،9 جون: فرانس کے چند ماہرین نے اتوار کو کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ہوائی اڈوں کا دورہ کیا تاکہ وہاں الیکٹرانک گیٹس (ای گیٹس) کی تنصیب سے قبل سسٹم کا جائزہ لے سکیں۔

اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ ایوی ایشن ڈویژن اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کے حکام نے غیر ملکی ماہرین کو کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے بارے میں بریفنگ دی۔

ای گیٹس کی تنصیب سے مسافروں کی پریشانی ختم ہو جائے گی کیونکہ انہیں بورڈنگ پاس حاصل کرنے کے لیے قطار میں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ ای گیٹ کے ذریعے اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ سکین کر کے اپنے بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

سی اے اے (سول ایوی ایشن اتھارٹی) کے ذرائع نے بتایا کہ ای گیٹ پاسپورٹ کی بائیو میٹرک چپ میں موجود ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے۔

یہ نئی ٹیکنالوجی مسافروں کو بین الاقوامی سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔

اس سسٹم کے تحت مسافروں کی فیشل، فنگر پرنٹ، آئرس ریکگنیشن یا مجموعی طریقہ کار کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق ہوتی ہے جس کے بعد مسافروں کے لیے گیٹ خود بخود کھل جاتا ہے۔

ای گیٹس کی تنصیب: غیر ملکی ماہرین کا پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں کا دورہ“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں