اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو کا اپنی دولت عطیہ کرنے کا اعلان

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو کا اپنی دولت عطیہ کرنے کا اعلان

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو کا اپنی دولت عطیہ کرنے کا اعلان

چیٹ جی پی ٹی کو تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اپنی دولت کا بڑا حصہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سام آلٹمین اور ان کی گرل فرینڈ نے کچھ روز قبل دولت عطیہ کرنے والی دستاویز پر دستخط کیے۔

سام آلٹمین نے اس دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے معاشرتی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ متعدد افراد کی محنت اور سخاوت کے بغیر ہم یہ عہد نہیں کرسکتے تھے جن کی بدولت ہمیں اس معاشرے کے قیام میں مدد ملی۔

جوڑے کی جانب سے عطیہ کردہ دولت سے ایسے منصوبوں پر کام کیا جائے گا جن سے جدید ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے ثمرات ہر ایک تک پہنچ سکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ، میکنزی اسکاٹ، ایلون مسک اور دیگر متعدد امیر ترین افراد بھی اپنی دولت عطیہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں