انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں فائیو جی لانچنگ سے متعلق پی ٹی اے نے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے ٹی او آر جاری کر کے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

انٹرنیشنل کنسلٹنٹ پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے انڈسٹری اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ مشاورت کر کے رپورٹ تیارکرے گا۔

 عالمی معیار کے مطابق اسپیکٹرم کی ریلیز کے حوالے میکنزم کی تیاری، فی میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی قیمت کا روپے اور ڈالر میں تعین اور اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے آسان ادائیگی پلان ترتیب دینا بھی کنسلٹنٹ کے فرائض میں شامل ہے۔

انٹرنیشنل کنسلٹنٹ پی ٹی اے کو اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے پالیسی سفارشات دے گا، حکومت فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی انہی سفارشات کی روشنی میں کرے گی۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں