سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے ایک ایسا دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنی ریلز ویڈیوز اور لائیو اسٹریمز مخصوص افراد تک محدود رکھ سکتے ہیں۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے فیچر کی بدولت صارفین ان ویڈیو پوسٹس کو اپنے کلوز فرینڈز کی لسٹ میں موجود افراد تک محدود رکھ سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق صارفین اپنی لائیو اسٹریمز یا مختصر ویڈیوز کو دوستوں یا گھر والوں تک محدود رکھ سکیں گے۔
فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ
انسٹا گرام اوپن کرکے پلس بٹن پر کلک کریں اور لائیو آپشن سلیکٹ کریں۔
اس کے بعد مینیو میں مین شیئر میں جاکر کلوز فرینڈز کے آپشن پر کلک کریں اور لائیو اسٹریم اسٹارٹ کردیں۔
ریلز کے لیے ویڈیو شیئر کرنے سے قبل آڈینس پر کلک کریں اور وہاں کلوز فرینڈز کے آپشن کو سلیکٹ کرلیں۔