آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز میں کیا کچھ نیا اور خاص ہوگا؟ جانیے

آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز میں کیا کچھ نیا اور خاص ہوگا؟ جانیے

آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز میں کیا کچھ نیا اور خاص ہوگا؟ جانیے

آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز چند ماہ بعد متعارف کرائے جائیں گے۔

ایپل کی جانب سے عموماً ہر سال ستمبر میں ایک ایونٹ کے دوران نئے آئی فون ماڈلز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

ایسا ہی اس سال بھی کیے جانے کا امکان ہے اور ستمبر میں ہی نئے آئی فونز متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔

ایک لیک کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 16 ماڈلز کے لیے نئی اسکرین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا جس سے کناروں کی پٹی یا بیزل کو کم رکھنے میں مدد ملے گی۔

ایپل کی جانب سے عموماً پرو ماڈلز کے ڈسپلے کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے اور پھر سستے ماڈلز پر کام کیا جاتا ہے۔

آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ جبکہ 12 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا تھا مگر آئی فون 16 پرو ماڈلز میں اس حوالے سے تبدیلی لائی جا رہی ہے۔

لیکس کے مطابق آئی فون 16 پرو کا ڈسپلے 6.3 انچ جبکہ 16 پرو میکس کا ڈسپلے 6.9 انچ کا ہوگا۔

اس کے مقابلے میں آئی فون 16 اور 16 پلس کا ڈسپلے سائز گزشتہ سال کے ماڈلز جتنا ہی ہوگا۔

آئی فون 16 میں 6.1 انچ جبکہ 16 پلس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے موجود ہوگا۔

اے آئی فیچرز کا اضافہ

مختلف لیکس میں نئے آئی او ایس 18 کو آئی فونزکی تاریخ کی سب سے بڑی سافٹ وئیر اپ ڈیٹ قرار دیا گیا ہے۔

آئی او ایس 18 میں جنریٹیو اے آئی فیچرز صارفین کو دستیاب ہوں گے جن سے میسجز ایپ اور ڈیجیٹل اسسٹنٹ Siri کو بہتر بنایا جائے گا۔

نیا ایکشن بٹن

ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 16 سیریز میں ایک نئے ایکشن بٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔

کیمرا سسٹم پہلے سے بہتر ہوگا

آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس دونوں میں 5 ایکس ٹیلی فوٹو لینسز کا اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

اے 18 چپ

لیک کے مطابق اس سال چاروں آئی فون ماڈلز میں نئی اے 19 چپ موجود ہوگی۔ البتہ پرو ماڈلز میں اے 18 بائیونک پرو جبکہ دیگر ماڈلز میں اے 18 چپ استعمال کی جائے گی۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں