آپ سب واقف ہوں گے کہ کاروباری حضرات کو جو ماہانہ تنخواہ ملتی ہے اسے پے منٹ کے ساتھ ساتھ سیلری بھی کہتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سیلری کو سیلری کیوں کہا جاتا ہے؟اگر نہیں جانتے تو آج کی اس تحریر میں ہم آپ کو اس لفظ پر ہوئی ایک دلچسپ تحقیق کے بارے میں بتاتے ہیں۔
چشمِ فلک نے ایسا منظر بھی دیکھا ہے جب نمک جسے انگریزی میں سالٹ کہتے ہیں، کرنسی کی حیثیت رکھتا تھا۔اس وقت کے لوگ نمک کی ڈلیاں دے کر کھانے پینے کی اشیاء خریدا کرتے تھے۔ اس دور میں نمک اس قدر اہمیت رکھتا تھا کہ چین کے بادشاہ ہیسایو نے 2200 قبل مسیح میں نمک پر باقاعدہ ٹیکس عائد کر دیا تھا۔یونانی تاجروں نمک کے عوض غلاموں کی تجارت کرتے تھے۔روم کا عظیم شہنشاہ جولیس سیزر اپنے فوجیوں کو نمک کی شکل میں تنخواہ دیتا تھا۔اور ہندوستان میں نمک کے بدلے ہاتھی بیچے اور خریدے جاتے تھے۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر نمک کا لفظ سیلری کے ساتھ کیا تعلق ہے؟آپ بخوبی واقف ہیں کہ ہم لوگ انگلش میں تنخواہ کو سیلری کہتے ہیں۔ اس لفظ سیلری کا نمک کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔دراصل لاطینی زبان میں نمک کو سیل کہا جاتا ہے۔ زمانہ قبل مسیح میں غلاموں اور ملازموں کو کام کے بدلے نمک دیا جاتا تھا۔ یہ نمک اس دور میں سالاری کہلاتا تھا۔پھر بعد میں جس طرح انسانوں نے ترقی کی،زبانوں کا ارتقاء ہوا یا یوں کہہ لیں کہ زبانوں میں کچھ لفظوں کا ارتقاء ہوا تو اسی طرح آہستہ آہستہ یہ لفظ یعنی سالاری بھی بدلتا ہوا سیلری بن گیا۔اور آج تقریباً دنیا میں ہر جگہ استعمال ہو رہا ہے۔ آج آپ کو مہینہ بھر کی محنت کے بعد جو تنخواہ ملتی ہے۔
آپ اسے تنخواہ والی سیلری نہ سمجھا کریں بل کہ آپ اسے نمک والی سیلری جانا کریں۔ کیوں کہ یہ عموماً آپکو درپیش مسائل کے آٹے میں نمک کے برابر ہوتی ھے۔ہاہاہاہا
مزید یہ کہ دنیا کی تاریخ جتنی پرانی ہے نمک کے استعمال کی تاریخ بھی اتنی ہی قدیم ہے ۔ قدیم پتھر کے زمانے میں جب انسان نے جانوروں کا شکار کرنا سیکھ لیا، تب وہ کچا گوشت ہی چبا کر کھا جاتا تھا ۔آگ کی ایجاد کے بعد اس نے گوشت کو بھون کر کھانا سیکھ لیا۔پھر نمک دریافت ہوا تو انسان نے گوشت کو نمک لگا کرکھانا سیکھا۔یہیں سے اس کی غذا میں ذائقہ شامل ہونے لگا۔ تاریخ کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ نمک کو سب سے پہلے چین والوں نے دریافت کیا ۔ اس زمانے میں نمک کے حصول کا واحد ذریعہ سمندر تھے۔ قدیم یونانی لاطینی سنسکرت کتابوں میں نمک کے استعمال کے واقعات ملتے ہیں۔ مصر کے لوگ اپنے مردوں کے جسموں کو نمک لگا کر محفوظ کیا کرتے تھے۔
جی تو پیارے دوستو آپ کو ہماری آج کی تحریر کیسی لگی؟اگر آپ نے پسند فرمائی ہے تو اس مفید معلومات کو شیئر ضرور کریں۔ملتے ہیں کسی اگلی دلچسپ تحریر میں۔شکریہ