مشرق وسطیٰ کی صورتحال: آئی سی سی کا ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق ہنگامی اقدام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی صورتحال: آئی سی سی کا ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق ہنگامی اقدام کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ وہ ایران پر امریکہ  اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں بدلتی ہوئی صورتح ال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے وابستہ تمام افراد کے سفر، لاجسٹکس اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جامع ہنگامی منصوبے فعال کر دیے گئے ہیں۔

یہ ٹورنامنٹ اس وقت انڈیا اور سری لنکا میں جاری ہے۔

آئی سی سی کے مطابق مشرق وسطیٰ کا بحران براہ راست ایونٹ کے انعقاد کو متاثر نہیں کر رہا، تاہم بڑی تعداد میں کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز، میچ حکام، براڈکاسٹ عملے اور ایونٹ اسٹاف کی واپسی کے لیے خلیجی ہوائی اڈے، خصوصاً دبئی، اہم ٹرانزٹ مرکز کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ایران پر ہفتے کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دیں جب کہ کئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے خطے کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ ایونٹ سے وابستہ ہر فرد کی سکیورٹی اور خیریت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان کے مطابق سفری، لاجسٹک اور سکیورٹی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں تاکہ تمام افراد کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ محفوظ طریقے سے اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان نے بتایا کہ شائقین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفری فیصلے کرنے سے پہلے جاری کردہ مشوروں پر نظر رکھیں۔

بیان کے مطابق آئی سی سی کی ٹریول اور لاجسٹکس ٹیم عالمی ایئرلائنز کے ساتھ مل کر یورپ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے متبادل روٹس تلاش کر رہی ہے۔

کرکٹ باڈی کے مطابق مزید کہا گیا کہ سکیورٹی کنسلٹنٹس متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور صورت حال کے مطابق فوری رہنمائی فراہم کریں گے، جبکہ ایک خصوصی ٹریول سپورٹ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ حالات کے مطابق مزید اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی اور ادارہ ٹورنامنٹ کے محفوظ اور کامیاب اختتام کے لیے پرعزم ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں