نصیبو لعل پر ’گھریلو تشدد‘، شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے: پولیس

نصیبو لعل پر ’گھریلو تشدد‘، شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے: پولیس

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پولیس نے بتایا کہ معروف گلوکارہ نصیبو لعل کی شکایت پر ان کے شوہر کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے تھانے شاہدرہ ٹاؤن میں درج ایف آئی آر میں نصیبو لعل نے موقف اپنایا کہ ’میں گذشتہ روز جمعے کو شام پانچ بجے گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی تھی۔ اس دوران میرے شوہر نوید حسین گھر آئے اور آتے ہی مجھے گالیاں دینا شوع کر دیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’انہوں نے اینٹ اٹھا کر میرے چہرے پر ماری جو چہرے کے بائیں جانب لگی۔ اینٹ لگنے سے چہرہ اور ناک شدید زخمی ہوگئے۔‘

نصیبو لعل کے مطابق ’میرے شوہر اکثر مجھ سے جھگڑا کرتے ہیں، مگر اب تشدد کرنے لگے ہیں جو زیادتی ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔‘

تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے سب انسپکٹر محمد خالد نے کہا کہ ’گلوکارہ نصیبو لعل نے خود اپنے خاوند نوید حسین کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی، جس کے بعد پولیس نے زیر دفعہ  354 مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔‘

اس کیس پر نصیبو لعل سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے بات نہ ہو سکی۔

نصیبو لعل سینکڑوں گانے گا چکی ہیں اور کئی فلموں میں ان کے نغمے شامل ہوئے ہیں۔ ان کی وجہ شہرت پنجابی گانے ہیں۔ وہ ایک بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا گانا بھی گا چکی ہیں۔ 



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں