پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے دو معاہدے

پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے دو معاہدے

اسلام آباد میں پیر کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان پیر کو اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد اور سعودی سفیر نے شرکت کی۔

ایوان وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق معاہدوں میں سعودی عرب سے تیل درآمد کے لیے 1.20 ارب ڈالر اور مانسہرہ میں گریویٹی فلو واٹر سکیم کی تعمیر کے لیے 41 ملین ڈالر رعائتی قرضے کے معاہدے شامل ہیں۔

بیان کے مطابق  وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شہباز شریف نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے صحت، توانائی، انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 2022  کے تباہی کن سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے ایس ایف ڈی کی کوششوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے آئل امپورٹ فنانسنگ فیسلٹی کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ فوری مالیاتی بوجھ کو کم کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنا کر پاکستان کی اقتصادی لچک کو مضبوط کرے گا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایوان وزیر اعظم کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ایف ڈی مانسہرہ، خیبر پختونخوا میں گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم کے لیے 41 ملین امریکی ڈالر کی رقم فراہم کرے گا جس سے مانسہرہ کے 150,000 مقامی لوگوں کے لیے پینے کے صاف پانی تک رسائی میں اضافہ ہوگا اور 2040 تک 201,249 افراد کو پانی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کہ مطابق ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹیو نے سعودی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد نے بیان کے مطابق وزیراعظم کو جاری منصوبوں بشمول مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مالاکنڈ ریجنل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، اور سعودی گرانٹس کے ذریعے فنڈ کیے گئے دیگر منصوبوں کے بارے پیشرفت سے آگاہ بھی کیا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں