چاہتے ہیں ہاؤس کمیٹی 2028، 2024 انتخابات اور 2014 دھرنے کا جائزہ لے: شہباز شریف

چاہتے ہیں ہاؤس کمیٹی 2028، 2024 انتخابات اور 2014 دھرنے کا جائزہ لے: شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جمعرات کو وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا کہ’ میں تیار ہوں 2018 الیکشن کمیٹی اپنا  کام مکمل کرے اور 2024 پر بھی ہاؤس کمیٹی بنے اور حقائق سامنے لے کر آئے۔‘

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہم نے ایک کمیٹی بنائی اور سپیکر کے توسط سے یہ مذاکرات شروع ہو گئے۔ 

’جس کے لیے ان کی کمیٹی کے جانب سے ڈیمانڈ کی گئی کہ انہیں لکھ کر دیا جائے، ہماری کمیٹی نے کہا ہم آپ کو لکھ کر جواب دیں گے، میٹنگ اسی ماہ کی 28 تاریخ کو ہونی تھی لیکن اس سے پہلے وہ بھاگ گئے۔‘ 

’ہمارے(حکومتی کمیٹی) ممبرز نے انہیں کہا کہ آپ نے لکھ کر ہمیں ڈیمانڈز دی ہیں، ہم بھی آپ کو لکھ کر جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ہم آپ سے بات کریں گے۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد جب احتجاجاً پارلیمنٹ میں کالی پٹیاں باندھ کر داخل ہوا، تو پی ٹی آئی کے عمران خان نے کہا کہ ہم ہاؤس کمیٹی بنا رہے ہیں، وہ ساری تحقیق کرے گی، آپ اپنے ممبرز منتخب کر دیں۔

’تو میں نے انہیں اعلان کرنے کو کہا، انہوں نے وہاں پر اعلان کیا لیکن وہ دن ہے اور آج کا دن ، کمیٹی ضرور بنی ہو گی ایک آدھا اجلاس ہوا اور باقی تاریخ کا حصہ ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’یہ اپنے گریبان میں جھانکیں، وہ ہاؤس کمیٹی بنی تھی جوڈیشنل کمیشن نہیں بنا تھا، جس کی میٹنگ ہی نہیں ہوئی۔‘

شہباز شریف نے پی ٹی آئی ارکان سے کہا کہ آئیں، بیٹھیں، ہاؤس کمیٹی کے لیے ہم تیار ہیں، 2018 الیکشن کمیٹی اپنا کام مکمل کرے اور 2024 پر بھی ہاؤس کمیٹی بنے اور حقائق سامنے لے کر آئے۔

اسی طرح 26 نومبر کے دھرنے کی بات کرتے ہیں تو 2014 کا جو دھرنا تھا، اس کا بھی ہاؤس کمیٹی احاطہ کرے اور 26 نومبر کو بھی احاطہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صدق دل اور نیک نیتی سے تیار ہوں کہ یہ مذاکرات آگے بڑھیں تا کہ ملک بھی آگے بڑھے، ملک مزید نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں