پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی سپنرز نے زمبابوے کے بیٹرز کو زیر کر لیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی سپنرز نے زمبابوے کے بیٹرز کو زیر کر لیا

پاکستان نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آج بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 15.3 اوورز میں صرف 108 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ زمبابوے کے تین بیٹر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ سکندر رضا 39 اور ٹاڈی واناشے 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کے سپنر ابرار احمد اور سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف نے دو اور جہان داد خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میچ کے آغاز پر پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گری جب اوپنر عمیر یوسف 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد صائم ایوب اور عثمان خان نے ٹیم کو سنبھالا۔ تاہم صائم 57 کے مجموعی سکور پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

تیسری وکٹ عثمان خان کی گری، جو 13ویں اوور میں 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا 14 ویں اوور میں 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد طیب طاہر اور عرفان خان نے شاندار کھیل پیش کیا اور ناقابل شکست 65 رنز کی شراکت قائم کی، جس کی بدولت پاکستان نے 165 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

طیب طاہر نے 39 اور عرفان خان نے 27 رنز بنائے۔ میزبان بولرز میں سکندر رضا، رچرڈ گراوا، ویلنگٹن مساکڈزا، اور ریان برل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ طیب کو دیا گیا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں