سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حامد الرویلی نے تہران میں ایرانی ہم منصب میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات میں دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق مملکت کے چیف آف جنرل سٹاف نے اتوار کو تہران کا دورہ کیا۔
یہ ایک غیر معمولی دورہ اس لحاظ سے ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور دفاعی شعبوں پر بات چیت کی گئی ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں نے عسکری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور خطے کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایران کا سفارت خانہ منگل کے روز دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
سعودی عرب اور ایران کے تعلقات 2016 میں منقطع ہو گئے تھے تاہم رواں سال مارچ میں چین میں ایک معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے اور ایک دوسرے کے ممالک میں سفارت خانے کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔
سفارتی تعلقات کی بحالی کے دونوں ممالک کے درمیان کئی براہ راست رابطے اور دورے ہو چکے ہیں۔ رواں سال جون میں ایران نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں اپنا سفارت خانہ کھولا تھا۔