ہاؤسنگ سوسائٹیز کو موٹر وے پر راستہ دینے پر تشویش ہے: سینیٹ قائمہ کمیٹی

ہاؤسنگ سوسائٹیز کو موٹر وے پر راستہ دینے پر تشویش ہے: سینیٹ قائمہ کمیٹی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے لیے موٹر ویز پر راستے (انٹرچینجز) دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو پرائیویٹ اداروں کی توسیع میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے پیر کی شام جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق: موٹر وے پر ایک انٹرچینج تعمیر کروانے کی غرض سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی 50 لاکھ روپے فیس کے علاوہ 4000 کنال اراضی 60 ہزار روپے فی کنال کے حساب سے دے سکتی ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سینیٹر محسن عزیز کی طرف سے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اٹھائے گئے نوٹس پر بحث شامل تھی۔

اجلاس نے موٹر وے انٹر چینج کی تعمیر کے لیے اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیپیٹل سمارٹ سٹی کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کے اجرا کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 

سینیٹر عون عباس نے ایم ٹو موٹر وے پر نئی کالونی کو این او سی دینے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا۔

چیئرمین این ایچ اے نے واضح کیا کہ انٹر چینجز کو کنٹرول کرنے والی پالیسی کے مطابق اگر کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پاس چار ہزار کنال اراضی ہے تو وہ انٹرچینج کی اہل ہوتی ہے، جب کہ متعلقہ فیس 50 لاکھ روپے ہے، جس کی شرح 60 ہزار روپے فی کنال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پر مستقبل میں انٹر چینجز کے مقامات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

سینیٹر طلال چوہدری نے اس بات پر زور دیا کہ اس سوسائٹی کے لیے انٹرچینج حکمت عملی کے لحاظ سے موٹر وے کے داخلی راستے پر واقع ہے اور اسے دوسروں کی طرح ایک باضابطہ انٹرچینج کے طور پر قائم کیا جانا چاہیے۔

حکام نے بتایا کہ 14 ادارے انٹر چینج کی تعمیر کی اجازت دینے میں ملوث ہوتے ہیں۔

سینیٹر چوہدری نے درخواست کی کہ سابقہ ​​پالیسی کا تقابلی جائزہ لیا جائے اور نئی پالیسی کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے اصرار کیا کہ سمارٹ سٹی انٹرچینج کو اس وقت تک نامزد نہیں کیا جانا چاہیے جب تک یہ تمام مطلوبہ شرائط پورا نہ ہوں۔

کمیٹی کے چیئرمین پرویز رشید نے ریمارکس دیے کہ اس انٹرچینج سے نجی کاروباری مفادات بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ این ایچ اے کو سماجی ترقی کی آڑ میں بزنس پارٹنر بننے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ کسی بھی انٹرچینج پر رکاوٹیں نظر نہیں آتیں اور صرف ایک استثنا ہے، جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ مستقبل کی پالیسی کا فائدہ نجی اداروں کے بجائے موٹر وے کو ہونا چاہیے۔

چیئرمین این ایچ اے نے ایک سوال کے جواب میں تجویز دی کہ پشاور سے سفر کرنے والے شہری ایئرپورٹ پہنچنے کے لیے اسلام آباد انٹر چینج کے بجائے فتح جھنگ ایگزٹ کا استعمال کریں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں