یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لئے اے آئی ٹول متعارف کرادیا

یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لئے اے آئی ٹول متعارف کرادیا

یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لئے اے آئی ٹول متعارف کرادیا

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لئے اے آئی ٹول متعارف کرادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے وقت اس سے صرف ایک ہی کلک سے کاپی رائٹ میوزک ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی ویڈیو کاپی رائٹس ڈیٹیل کے سیکشن میں جائیں گے، انہیں ایک نیا فیچر اراس سانگ ٹول (Erase Song tool) نظر آئے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارف جیسے ہی اس پر کلک کرے گا اے آئی ٹول ایک ہی کلک پر ویڈیو میں موجود کاپی رائٹس میوزک کو ڈیلیٹ کردے گا۔

یعنی اگر کسی بھی صارف نے اپنی ویڈیو میں کوئی کاپی رائس کی میوزک شامل کی ہے لیکن وہ اس میوزک سے متعلق مکمل معلومات نہیں رکھتا تو مذکورہ آپشن کے ذریعے ان کی ویڈیو سے میوزک ہذف ہوجائے گا۔

مذکورہ اے آئی ٹول 100 فیصد درست کام نہیں کرتا، بعض اوقات یہ کاپی رائٹس کی حامل موسیقی کو بھی شناخت نہیں کرپاتا، اس لیے مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے قبل پہلے کی طرح کاپی رائٹس اشوز بھی دیکھے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں