گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے

گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے

گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے

آج ہم آپکو گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کرنے کا نہایت ہی آسان طریقہ بتائیں گے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نئی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس بار بھی ایپل ایک نئے فیچر کا اضافہ کر رہا ہے، اب آپ گھر بیٹھے باآسانی اپنے خراب آئی فون کی مرمت کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایپل نے اپنے صارفین کے لیے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اب صارفین کے لیے آئی فونز کی خود مرمت کرنا آسان ہو گیا ہے۔

ایپل نے کچھ عرصہ قبل آئی فونز کے لیے خود مرمت کا پروگرام شروع کیا تھا تاہم اب تک صرف کمپنی کے پاس ہی اپنے آئی فونز کی مرمت کا حق تھا۔

ساتھ ہی ایپل کی نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا اور ان کی جیبوں پر بوجھ بھی کم ہوگا۔

ایپل نے یہ پروگرام امریکہ کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی شروع کیا لیکن زیادہ تر لوگوں نے اس کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا عمل مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ محدود بھی ہے۔

کمپنی اس مسئلے پر تیزی سے کام کر رہی ہے کہ آئی فون کو گھر پر کیسے اور کن ذرائع سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

اس ڈیوائس کی مرمت کے لیے جو ٹول باکس کے ساتھ ساتھ اسپیئر پارٹس کی فراہمی میں ایپل کی مدد کی ضرورت ہوتی تھی، اب کمپنی کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے آئی فونز کی مرمت ان ٹولز سے کرسکیں گے جو ان کے پاس پہلے سے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دعویٰ آئی فون 15 کے لیے کیا گیا تھا، رپورٹس کے مطابق ایپل آئی فون 15 اور اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے خود مرمت کی ایک نئی پالیسی لا رہا ہے، جسے استعمال شدہ ڈسپلے، بیٹریوں اور کیمروں سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں