کیمیکلز کے بجائے ان قدرتی اجزاء سے جلد کو ایکسفولیٹ کریں

کیمیکلز کے بجائے ان قدرتی اجزاء سے جلد کو ایکسفولیٹ کریں

تمام ہی خواتین یہ خواہش رکھتی ہیں کہ ان کی جلد خوبصورت اور بے داغ دکھائی دے، اور اس کے لیے وہ کئی طرح کیمیلز استعمال کرتی ہیں، تاہم یہی کام گھر میں موجود چند قدرتی اجزاء سےبھی لیا جاسکتا ہے۔

گھر میں موجود کئی اشیاء اس ضمن میں حیرت انگیز نتائج پیش کرتی ہیں ان میں بادام، کیلا، گاجر اور دلیہ  شامل ہیں۔

آپ ان 4 اجزاء کو بطور ایکسفولیٹ استعمال کر کے صحت مند اور چمکدار جلد حاصل کر سکتے ہیں۔

بادام

2 کھانے کے چمچ فیس کریم میں ایک کھانے کا چمچ بادام کا تیل ملائیں اور انہیں اچھی طرح مکس کرکے ایک پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی  سےدھولیں۔

 کیلا 

1 کپ روغن زیتون میں 1 انڈے کی زردی اور 1 کیلا شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں یہاں تک یہ ایک پیسٹ کی صورت اختیار کر لے۔ اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگائیں، 30 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

یہ بھی پڑھیں: خوبصورت و صحت مند جلد کا راز اب آپ کے ہاتھ

گاجر

1 چائے کا چمچ دہی، 1 کھانے کا چمچ ڈرائی ایسٹ، 1 چائے کا چمچ گاجر کا رس، 1 چائے کا چمچ لیموں کا رس اور 1 چائے کا چمچ روغن زیتون۔ ان تمام اجزاء کو اچھی طرح ملائیں اور چہرے لگاکر 15 منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔

دلیہ

4 کھانے کے چمچ بٹر ملک میں 2 کھانے کے چمچ دلیہ کو ملائیں، انہیں اچھی طرح بلینڈ کریں، اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر نیم  گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔

 گھر پر تیار یہ مکسچر جلد کی کھردری سطح کو صاف کر کے قدرتی چمک کو بحال کریں گے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں