کیا آپ سردیوں میں کھجور کھانے کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

کیا آپ سردیوں میں کھجور کھانے کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

کیا آپ سردیوں میں کھجور کھانے کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

ماہرینِ غذائیت کھجور کو ایک قدرتی سپر فوڈ قرار دیتے ہیں

سردیوں کے موسم میں ماہرینِ غذائیت کھجور کو ایک قدرتی سپر فوڈ قرار دیتے ہیں، کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ جسم کو فوری توانائی، حرارت اور مضبوط قوتِ مدافعت فراہم کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایک ماہ تک روزانہ تین کھجوریں کھائی جائیں تو صحت پر نمایاں اور مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق کھجور میں قدرتی شکر، کیلوریز اور فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں اور جسم کو اندر سے گرم رکھتے ہیں۔

سردیوں میں صبح یا رات کے وقت کھجور کا استعمال جسمانی تھکن کم کرنے اور دن بھر توانائی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

کھجور خون کی کمی دور کرنے میں بھی مؤثر ثابت ہوتی ہے، کیونکہ اس میں آئرن کی مناسب مقدار پائی جاتی ہے جو ہیموگلوبن کی سطح بہتر بنانے اور سرخ خون کے خلیات کی پیداوار میں معاون ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کمزوری، چکر آنا یا مستقل تھکن کا شکار افراد کے لیے کھجور کو قدرتی طاقت بخش غذا سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور میگنیشیم قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں، جس سے سردیوں میں نزلہ، زکام، فلو اور سانس کی نالی کے انفیکشنز سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق کھجور ورزش سے 30 سے 60 منٹ قبل یا سونے سے پہلے کھانا زیادہ مفید ہوتا ہے۔ فائبر کی زیادہ مقدار کی وجہ سے یہ دیر تک معدے میں رہتی ہے، بھوک پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے اور وزن کم کرنے کے عمل کو بھی سہارا دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سردیوں کی خوراک میں کھجور کو شامل کرنا ایک سادہ، سستا اور مؤثر طریقہ ہے جو مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

تاہم، ماہرینِ صحت نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ کھجور میں قدرتی شکر زیادہ ہونے کے باعث اس کا روزانہ استعمال شروع کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں