کپڑے دھونے کا یہ طریقہ آپ کو کئی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے

کپڑے دھونے کا یہ طریقہ آپ کو کئی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے

گھر میں موجود واشنگ مشین کئی امراض کا سبب بن سکتی ہے اگر اس میں ایسے کپڑے دھوئیں جائیں جنہیں اسپتال میں استعمال کیا گیا ہو۔

حال ہی کی جانے والی ایک تحقیق سے بات سامنے آئی ہے کہ گھر کی واشنگ مشین میں اگر اسپتال میں کام کرنے والے افراد کے یونیفارم دھوئیں جائیں تو یہ اینٹی بوٹک کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ دنیا کی ایک بڑی آبادی اسپتالوں میں مختلف امور انجام دیتی ہے اور ان کے یونیفارم پر کئی  طرح جراثیم موجود ہوتے ہیں جو گھر کی واشنگ میں دھونے سے نہ صرف واشنگ مشین کی اندرونی سطح پر موجود رہتے ہیں بلکہ  گھر کےدیگر کپڑوں میں چپک کر آپ کو بیمار بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لنڈا کے کپڑے متعدی امراض کا سبب بننے لگے

 اس تحقیق میں محققین نے چھ مختلف گھریلو واشنگ مشینوں کا جائزہ لیا، جن میں بیکٹیریا سے آلودہ کپڑوں کوعام گرم پانی میں دھویا گیا، تاہم نتائج حیران کن تھے تیز دھلائی والے سائیکل میں بھی 50 فیصد مشینیں مؤثر طریقے سے کپڑوں کو جراثیم سے پاک کرنے میں ناکام رہیں۔

یہ تمام شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ بہت سی گھریلو واشنگ مشینیں صحت کے شعبےسے تعلق رکھنے والے ملازمین کے یونیفارمز کو مؤثر طریقے سے جراثیم سے پاک نہیں کرتی اور اس طرح یہ جراثیم مختلف انفیکشنز اور اینٹی بایوٹک مزاحمت کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

اس ضمن میں محققین کا کہنا ہے کہ ان ملازمین کے یونیفارم کی دھلائی کے لیے گھریلو واشنگ مشین کے بجائے صنعتی درجے کی مشینیں استعمال کی جائیں تاکہ مریضوں کی حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے اور اینٹی بایوٹک مزاحم جراثیم کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں