کلاؤڈ فلیئر کی خرابی نے ڈیجیٹل دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

کلاؤڈ فلیئر کی خرابی نے ڈیجیٹل دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

کلاؤڈ فلیئر کی خرابی نے ڈیجیٹل دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

کلاؤڈ فلیئر نے تصدیق کی کہ ہم ایک بڑے نیٹ ورک ایشو سے نمٹ رہے ہیں

دنیا بھر کے صارفین اچانک سوشل میڈیا، بینکنگ، شاپنگ اور نیوز ویب سائٹس کھولنے سے قاصر ہوگئے جب آج دوپہر سے “Error 500 Internal Server Error” کا پیغام نظر آنے لگا۔

ذرائع کے مطابق یہ ہنگامہ کلاؤڈ فلیئر نامی امریکی کمپنی کے نیٹ ورک میں سنگین تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوا، جو دنیا کی تقریباً 20 فیصد ویب سائٹس کو سیکیورٹی، تیز رفتار اور DDoS حملوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

اس خرابی نے نہ صرف عام ویب سائٹس بلکہ کلاؤڈ فلیئر کا اپنا سٹیٹس ڈیش بورڈ، سپورٹ پورٹل اور API بھی مفلوج کر دیا، جس سے انتظامی ٹیمیں بھی صورتحال کی نگرانی میں دشواری کا شکار ہیں۔

کلاؤڈ فلیئر کمپنی کا وضاحتی بیان

کلاؤڈ فلیئر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے تصدیق کی کہ ہم ایک بڑے نیٹ ورک ایشو سے نمٹ رہے ہیں، انجینئرز مکمل طور پر مصروفِ عمل ہیں اور جلد از جلد سروسز بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ متاثرہ صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

فی الحال کئی بڑے پلیٹ فارمز جزوی طور پر واپس آنا شروع ہوگئے ہیں، تاہم مکمل بحالی میں اب بھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

 یہ واقعہ ایک بار پھر یاد دلا گیا کہ آج کا ڈیجیٹل دنیا کتنا نازک ڈھانچے پر کھڑا ہے جہاں ایک کمپنی کی خرابی لمحوں میں پورے گلوب کو متاثر کر سکتی ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں