ڈپریشن کے علاج میں روشنی ادویات سے مفید ثابت

ڈپریشن کے علاج میں روشنی ادویات سے مفید ثابت

دنیا کی ایک بڑی آبادی ڈپریشن جیسے ذہنی عارضے میں مبتلا ہے ڈپریشن جسے اردو میں افسردگی کہا جاتا ہے ایک پیچیدہ ذہنی عارضہ ہے، جوآپ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ آپ کے لیے روزمرہ کے کام انجام دینا مشکل ہوجاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس ذہنی عارضے یں مبتلا افراد کو فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے، اس مقصد کے لیے معالج مریض کو اینٹی ڈپریسنٹ تجویز کرتے ہیں، تاہم اب خاص روشنی جسے برائٹ لائٹ کہا جاتا ہے ادویات سے زیادہ مفید ثابت ہوئی ہے۔

 11 کلینیکل تجربات پر مشتمل ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ برائٹ لائٹ سے علاج، ڈپریشن کے علاج میں اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے ساتھ اضافی طور پر مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق میں، ڈپریشن میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے ایک فلوروسینٹ لائٹ باکس استعمال کیا گیا جس سے سفید روشنی خارج ہوتی تھی جوکہ کم از کم 30 منٹ تک جاری رہتی تھی۔ اس روشنی کی شدت عام طور پر 10,000 لکسم تھی، جو قدرتی سورج کی روشنی کے برابر ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں روشنی سے علاج کا موازنہ اینٹی ڈپریسنٹ اور پلیسبو کے ساتھ کیا گیا، ایسے تمام مریض جن کا علاج روشنی سے کیا گیا، ان میں نہ صرف علاج کا وقت تیز تھا بلکہ بہتری کے امکانات بھی زیادہ تھے۔

تیز روشنی سے علاج والے گروپ میں بہتری کی شرح 40.7 فیصد تھی، جبکہ بغیر روشنی کے علاج والے گروپ میں یہ شرح 23.5 فیصد تھی۔

اس تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ موسمی ڈپریشن یعنی ونٹر بلوز کے علاوہ عام ڈپریشن کے مریض بھی اس علاج سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اور اس سے اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے ساتھ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

محققین نے مزید یہ بھی بتایا کہ روشنی سے علاج ایک سستا اور مؤثر طریقہ ہے، جس سے مریضوں کو بہتر علاج کے مواقع مل سکتے ہیں۔

Source link

اپنا تبصرہ لکھیں