چیٹ جی پی ٹی کا زبردست فیچر آگیا

چیٹ جی پی ٹی کا زبردست فیچر آگیا

چیٹ جی پی ٹی کا زبردست فیچر آگیا

اوپن اے آئی کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی کا زبردست فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوپن اے آئی نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے لیے وائس موڈ کا نیا فیچر اگلے ہفتے لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جو ابتدائی طور پر آزمائشی بنیادوں کے لیے چند محدود صارفین کے لیے متعارف کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے اوپن اے آئی کے 39 سالہ سی ای او سیم آلٹمین نے اعلان کیا ہے کہ نئے فیچر کا اجراء بہت ہی قریب ہے۔

 

اسکرین گریب

 

آفیشل اوپن اے آئی ایکس اکاؤنٹ پر اس فیچر کے بارے میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ ’الفا کو صارفین کے ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ شروع کرے گی تاکہ ہم پہلے اسے آزما سکیں اور اس کی بنیاد پر رائے حاصل کر سکیں اور اس میں پائی جانے والی خامیوں کو درست کرکے تمام صارفین تک اس کی رسائی ممکن بنا سکیں‘۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ وہ’ موسم خزاں تک تمام پلس صارفین تک اس فیچر کی رسائی کو ممکن بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے‘۔

 واضح رہے کہ ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹمین کی ٹیک فرم نے اصل میں جون میں یہ نیا فیچر لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن بعدازاں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس کی لانچنک میں تاخیر کردی۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں