چینی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک صارفین کو غلط معلومات دینے لگی
ڈیپ سیک نے لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کی جج ظاہر کردیا۔
چینی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک نے غلط معلومات دیتے ہوئے سپریم کورٹ کی خاتون جسٹس عائشہ اے ملک کو جج لاہور ہائی کورٹ ظاہرکردیا۔
معلومات کی درستگی کے لئے ڈیپ سیک کی ویب سائٹ پرسروس میل کا آپشن موجود ہے جب کہ مصنوعی ذہانت ایپ ڈیپ سیک میں معلومات کی درستگی کا کوئی آپشن سرے سے موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک کو دس ملین سے زائد صارفین ڈاؤن لوڈ کرچکے پیں جب کہ ڈیپ سیک کی صارفین میں بڑھتی مقبولیت سے گوگل اور مائیکروسافٹ کے شئیرز کم ہوئے پیں۔