پاکستان 30 مئی کو ملٹی مشن کمیو نیکیشن سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا

پاکستان 30 مئی کو ملٹی مشن کمیو نیکیشن سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا

پاکستان 30 مئی کو ملٹی مشن کمیو نیکیشن سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا

پاکستان  کی جانب سے 30 مئی کوملٹی مشن کمیو نیکیشن  سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور چین کے انجینئرز کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کیا جانے والا سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو لانچ کیا جائے گا، سیٹلائٹ کے کچھ پرزہ جات مکمل طورپر پاکستان میں تیارہوئے ہیں۔

سپارکو  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سپارکو  اور  چائنیز  ایرواسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنائے گئے سیٹلائٹ کا مقصد ملک کی کمیونیکیشن اور  رابطے کی ضرورت کو پورا کر نا ہے۔

نیا خلائی مشن بیک وقت ٹی وی نشریات،براڈ بینڈ،موبائل نیٹ ورکنگ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جبکہ اس کے ذریعے شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے دوردرازمقامات پرفائبرآپٹک جیسی سہولیات بھی ممکن ہوگی اور اگلے15برسوں تک کی عمر و معیاد رکھنے والا سیٹلائٹ اے بینڈ 10 گیگا بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔

پاک سیٹ ایم ایم ون زمین پرموبائل نیٹ ورکنگ میں کسی تیکنکی خرابی کے سبب بیک اپ کے طورپرکام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

سپارکو  کے ترجمان نے بتایا کہ سیٹلائٹ کو چین کے وینچانگ لانچ سینٹر سےخلاء میں بھیجا جائے گا۔

اس وقت پاکستان کے دو سیٹلائٹس خلاء میں موجود ہیں۔پاک سیٹ ون آر 2011 میں لانچ کیا گیا تھا، اس کی ڈیزائن لائف 15 سال تھی جو 2026 میں مکمل ہوجائے گی۔

پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی خلاء میں موجود ہے۔پی آر ایس ایس ون 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ حال ہی میں ایک سیٹلائٹ آئی کیوب قمر   بھی خلاء میں بھیجا گیا ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں