پاکستان کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی عالمی تجارتی منڈیوں تک پہنچ گئی

پاکستان کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی عالمی تجارتی منڈیوں تک پہنچ گئی

پاکستان کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی عالمی تجارتی منڈیوں تک پہنچ گئی

ایس آئی ایف سی نے پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عالمی تجارتی منڈیوں تک پہنچادیا

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مربوط سہولت کاری نے پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عالمی تجارتی منڈیوں تک پہنچادیا۔

ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک وژن کی بدولت پاکستان فنی مہارت اور ڈیجیٹل خدمات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جبکہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور معروف کمپنی سپر نیٹ عالمی مارکیٹس میں قدم جمانے کو تیار ہے۔

دبئی سپرنیٹ گلوبل کا پہلا علاقائی ہب ہوگا، جس سے عالمی کلائنٹس کو خدمات فراہم کی جائیں گی، دبئی سے سپر نیٹ کمپنی اداروں، کیریئرز اور انٹرپرائز کلائنٹس کوخدمات فراہم کرے گی۔

سپر نیٹ کمپنی کی عالمی مارکیٹس میں پھیلاؤ کے لیے مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور وسطی ایشیائی ممالک پر بھی توجہ مرکوز ہے، سپرنیٹ گلوبل، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے اربوں ڈالر کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

کمپنی کی طاقت سیٹلائٹ کمیونیکیشن مارکیٹ، 2030 تک نمایاں طور پر بڑھنے کی توقع ہے، سپر نیٹ کی پاکستان میں تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات برقرار رہیں گی جس سے ملکی ڈیجیٹل سروسز برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

 سپر نیٹ گلوبل کے مطابق یہ حکمت عملی عالمی ڈیجیٹل مارکیٹس میں حصہ لینے اور پاکستانی مہارت، ٹیلنٹ اور ٹیکنالوجی کو برآمد کرنے میں مدد دے گی جبکہ سپر نیٹ گلوبل نے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور طویل المدتی زرمبادلہ آمدنی میں اضافہ کا بھی عندیہ دیا ہے۔

سپر نیٹ گلوبل کا عالمی توسیعی اقدام پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی بین الاقوامی شناخت کو نئی جہت دے رہا ہے، ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری نے پاکستانی آئی ٹی ٹیلنٹ اور جدت کو عالمی مارکیٹس تک پہنچا کر ملک کے ٹیک سیکٹر اور اقتصادی مستقبل کو مضبوط کیا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں