ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا

ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا

ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا

ٹیکنالوجی کی دوڑ میں آئی فونز بنانے والی کمپنی ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا ہے۔

عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والی کمپنی آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2024 کے دوران آئی فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کمی کے باعث سام سنگ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والی کمپنی کا اعزاز ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل 2023 میں ایپل نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

مگر 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین میں آئی فونز کی طلب میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

چین ایپل کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے مگر امریکا کی جانب سے چینی ایپس کے خلاف اقدامات پر چینی حکومت کی جانب سے امریکی مصنوعات کے خلاف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مجموعی طور پر اس عرصے کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت کی فروخت میں گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا اور 28 کروڑ سے زائد فونز فروخت ہوئے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں