واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر کسی کو میسج یا کال کرنے کیلئے پہلے مطلوبہ شخص کا نام فون کی کانٹیکٹ لسٹ میں ہونا ضروری تھا لیکن اب ایسا کرنا ضروری نہیں۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب صارفین کو میسج کرنے کیلئے ان تین طریقوں پر عمل کرنا پڑے گا جس سے ان کی یہ مشکل آسان ہوجائے گی اور آپ مطلوبہ نمبر کو محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ میسج بھیج سکتے ہیں۔

پہلا طریقہ

اس کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ مطلوبہ نمبر کو کاپی کریں اور اسے ’چیٹ ودھ یور سیلف‘ میں جاکر اپنے آپ کو بھیج دیں۔

نمبر کا رنگ نیلا ہونے کے بعد اس پر کلک کریں اور ’چیٹ ودھ‘ کا آپشن منتخب کریں، جس کے بعد ایک نئی چیٹ کھل جائے گی اور آپ اس نمبر پر میسج بھیج سکیں گے۔

دوسرا طریقہ

دوسرا طریقہ واٹس ایپ لنک بنانا ہے جو کہ wa.me لنک کے نام سے جانا جاتا ہے، آپ ویب براؤزر میں https://wa.me/yourPhoneNumber ٹائپ کر کے لنک بنا سکتے ہیں۔اس میں ‘yourPhoneNumber’ کی جگہ وہ نمبر لکھ دیں جس پر آپ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں، نمبر کے ساتھ اس ملک کا کوڈ بھی شامل کریں۔

یہ کرنے کے بعد لنک پر کلک کریں اور ‘Continue to Chat’آپشن منتخب کریں جس کے بعد نمبر محفوظ کیے بغیر آپ اس نمبر پر میسج بھیج سکیں گے۔

تیسرا طریقہ

فون نمبر محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے کا تیسرا طریقہ گروپ چیٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

اس کے لیے آپ واٹس ایپ کا وہ گروپ کھولیں جہاں وہ شخص بھی ممبر ہو جس کو آپ میسج کرنا چاہتے ہیں، نمبر پر کلک کریں اور ‘میسج’ کا آپشن منتخب کریں، جس کے بعد ایک چیٹ ونڈو خود بخود کھل جائے گی جہاں سے آپ اس کو باآسانی پیغام بھیج سکیں گے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں