دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے صارفین کے لئے ایک اور اچھی خبر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جس کے تحت صارفین ڈیسک ٹاپ ورژن سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف ایپل میک صارفین اپنے ڈیسک ٹاپ ایپ ورژن سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ پوسٹ کر سکیں گے۔
ایپل میک پر تازہ ترین اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد صارفین کو سائیڈ بار پر ایک نیا اسٹیٹس آئیکون دِکھے گا، اس پر ٹیپ کرنے سے پینسل اور کیمرا آئیکون کے ساتھ ایک نئی ونڈو کُھل جائے گی، جس کا مطلب ہوگا کہ صارف تصویر یا تحریر میں اسٹیٹس شیئر کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کسی لنکڈ ڈیوائس سے اسٹیٹس اپ لوڈ کرنے کے لیے ایسا ہی ایک فیچر گزشتہ دسمبر میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آزمائش کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔