اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے صارفین کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس نے آف لائن مواد دیکھنے والے صارفین کے لیے ڈاؤن لوڈ کا آپشن حذف کردیا ہے۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیٹ فلکس نے ونڈوز کے لیے اپنی ایپلیکیشنز کو اپ ڈیٹ کیا ہے، اس اپڈیٹ کے ساتھ کمپنی کے آف لائن صارفین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ وہ نیٹ فلکس سے مواد ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ صارفین اب بھی ٹی وی شوز اور فلمیں ’ایک سپورٹڈ موبائل ڈیوائس‘ پر آف لائن دیکھ سکتے ہیں۔
کمپنی کی یہ اپڈیٹ جلد آرہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ونڈوز پر کمپنی کے صارفین کے پاس ابھی بھی کچھ وقت ہے، جس میں وہ آف لائن ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔
یہ تبدیلی ابھی تک ہر صارف کے لیے ظاہر نہیں ہو رہی ہے، جس کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کمپنی ممکنہ طور پر دوبارہ علاقائی طور پر اپڈیٹ جاری کرے گی۔