نادرا کا نیا ڈیجیٹل نظام، اب شناخت کی تصدیق مزید آسان!

نادرا کا نیا ڈیجیٹل نظام، اب شناخت کی تصدیق مزید آسان!

نادرا کا نیا ڈیجیٹل نظام، اب شناخت کی تصدیق مزید آسان!

پاکستان میں شناخت کی تصدیق کی ضرورت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی شناخت کی تصدیق کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب پاکستان میں جب کوئی شہری بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے یا رقم جمع کروانے کے لیے آئے گا، تو بینک براہ راست نادرا سے تصدیق کر سکے گا کہ فراہم کی گئی شناختی دستاویزات واقعی اسی شخص کی ہیں یا نہیں۔

نادرا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شناخت کی تصدیق کی ضرورت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث ادارے پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے، روزانہ مختلف ادارے بایومیٹرک سہولیات سمیت شناخت کی تصدیق کے لیے نادرا سے رابطہ کرتے ہیں۔

یہ نیا ڈیجیٹل نظام شہریوں اور اداروں دونوں کے لیے شناخت کی تصدیق کے عمل کو تیز اور محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں