میٹا نے میسنجر ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان کردیا

میٹا نے میسنجر ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان کردیا

میٹا نے میسنجر ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان کردیا

اپریل کے بعد میسنجر ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپ مزید دستیاب نہیں ہوں گے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل 2026 کے آغاز سے میسنجر ویب سائٹ (messenger.com) بند کر دے گی، تاکہ اپنی سروسز کو مزید آسان اور یکجا بنایا جاسکے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کمپنی نے میسنجر کے استعمال میں تبدیلی کی ہے۔ گزشتہ سال میٹا نے ونڈوز اور میک کے لیے میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپس بند کر دی تھیں اور اب ویب ورژن کی بندش کے بعد صارفین کو facebook.com/messages پر منتقل کردیا جائے گا۔

میٹا کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق جو صارفین messenger.com کے ذریعے میسنجر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، وہ خود بخود facebook.com/messages پر ری ڈائریکٹ ہو جائیں گے۔

 کمپنی نے واضح کیا کہ اپریل کے بعد میسنجر ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپ مزید دستیاب نہیں ہوں گے لیکن ویب پر میسجنگ جاری رکھنے کے لیے فیس بک کا پیج استعمال کیا جا سکتا ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں