موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوش آئند خبر سامنے آ گئی ہے، کیونکہ اب 150 سی سی موٹر سائیکل خریدنے کے لیے ایک ساتھ بھاری رقم ادا کرنا ضروری نہیں رہا۔

اٹلس ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکل CG 150 کو اب اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی SC آسان اقساط اسکیم کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت صارفین موٹر سائیکل کو 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں جبکہ بینک کی جانب سے اس سہولت کو زیرو فیصد مارک اپ کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

بینک حکام کے مطابق اس اسکیم میں بکنگ کے وقت ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) اور دیگر علاقائی ٹیکسز کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے۔

پروسیسنگ فیس کا انحصار منتخب کردہ مدت پر ہوگا، جس کے تحت 3 ماہ کے لیے 1.99 فیصد، 6 ماہ کے لیے 5.99 فیصد اور 12 ماہ کے لیے 11.99 فیصد ایک بار فیس ادا کرنا ہوگی۔

ہونڈا CG 150 کی سرکاری قیمت 459,900 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پروسیسنگ فیس کے بعد نیٹ قیمت تقریباً 450,999 روپے بنتی ہے۔

 3 ماہ کی مدت میں ماہانہ قسط تقریباً 150,333 روپے، 6 ماہ میں 75,167 روپے جبکہ 12 ماہ کی مدت میں ماہانہ قسط تقریباً 37,583 روپے بنتی ہے، تاہم حتمی رقم میں ٹیکسز اور علاقائی چارجز شامل ہونے کے باعث فرق ہو سکتا ہے۔

یہ سہولت صرف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے روایتی کریڈٹ کارڈ رکھنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ موٹر سائیکل کی بکنگ یا مزید معلومات کے لیے صارفین بینک کی 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 021-111-002-002 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

بینک اور کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام بکنگز شرائط و ضوابط کے تحت ہوں گی جبکہ قابلِ ادائیگی حتمی رقم ٹیکسز اور دیگر چارجز کے باعث مختلف ہو سکتی ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں