پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے موبائل فون فراڈ میں استعمال ہونے والی 1500 سے زائد سمز بلاک کر دی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق رواں سال دھوکہ دہی کی 6 ہزار 298 فراڈ کال اور ایس ایم ایس کی 4 ہزار 838 شکایات رجسٹر ہوئیں۔
واٹس ایپ کے ذریعے فراڈ کی 782 جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر دھوکہ دہی کی 487 شکایات ملیں۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون فراڈ کی روک تھام کے لیے سخت قدامات کیے جا رہے ہیں، ایک ہزار 401 موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی بھی بلاک کیے گئے ہیں۔