موبائل فون صارفین کیلئے اہم خبر؛ پی ٹی اے کا اہم اعلان

موبائل فون صارفین کیلئے اہم خبر؛ پی ٹی اے کا اہم اعلان

موبائل فون صارفین کیلئے اہم خبر؛ پی ٹی اے کا اہم اعلان

پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ سے متعلق زیر گردش خبروں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فی الحال واٹس ایپ یا کسی بھی سوشل میڈیا ایپ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کسی صارف کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے سے لاکھوں صارفین کے لیے موبائل فون نیٹ ورکس پر واٹس ایپ سروسز بری طرح متاثر ہیں، یہ شکایت صرف موبائل ڈیٹا استعمال کرنے والوں کی جانب سے سامنے آئی ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں