’ مدر آف ڈرونز ‘، چین کے نئے ہتھیار نے دنیا میں کھلبلی مچا دی

’ مدر آف ڈرونز ‘، چین کے نئے ہتھیار نے دنیا میں کھلبلی مچا دی

چین رواں ماہ کے آخر تک دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کیریئر “Jiu Tian” کو فعال کرنے جا رہا ہے، جسے ’مدر آف ڈرونز‘ کا لقب دیا گیا ہے۔

یہ جدید ترین ڈرون کیریئر نہ صرف عسکری بلکہ سول مقاصد کے لیے بھی روایتی مشنز کو غیر مؤثر بنا سکتا ہے۔

Jiu Tian  ایک 11 ٹن وزنی بغیر پائلٹ ہوائی جہاز (UAV) ہے، جو بیک وقت 100 تک چھوٹے ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کی پرواز کی حد تقریباً 7,000 کلومیٹر ہے، اور یہ 6 ٹن تک کا سامان لے جا سکتا ہے۔ اسے نومبر میں Zhuhai Airshow کے دوران پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

یہ ڈرون کیریئر خاص طور پر کامی akazi  ڈرونز کی لانچنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ہدف کے قریب چکر لگاتے ہیں اور مطلوبہ وقت پر اس سے ٹکرا کر تباہی پھیلاتے ہیں۔

اس قسم کی ٹیکنالوجی کو یوکرین سمیت متعدد حالیہ تنازعات میں مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے چلنے والے یہ ڈرون سوارمز (swarm) نہایت منظم طریقے سے ایک ساتھ کارروائی کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی دشمن کے روایتی دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ اس کی تیاری پر لاگت بھی نسبتاً کم آتی ہے۔

تاہم کچھ دفاعی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ Jiu Tian جیسے بڑے اور نمایاں پلیٹ فارم شدید جنگی ماحول میں نشانہ بننے کا آسان ہدف ہو سکتا ہے۔

مزید برآں، سینکڑوں ڈرونز کے درمیان رابطے اور تصادم سے بچاؤ جیسے تکنیکی چیلنجز بھی درپیش ہیں۔

دفاع کے علاوہ، Jiu Tian  کو قدرتی آفات کے بعد ریسکیو اور سروے مشنز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے ڈرون سوارمز بڑی تیزی سے وسیع علاقوں کا احاطہ کر کے صورتحال کا تجزیہ کر سکتے ہیں۔

چینی فوج کے مطابق، Jiu Tian  کی ابتدائی آزمائشی پروازیں جون کے اختتام سے قبل مکمل کی جائیں گی، جس کے بعد اسے باقاعدہ آپریشنل حیثیت دی جائے گی۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں