مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا

مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا

مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا

بانی فیس بک اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کو اب تک کا بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ ایک دن میں 18 ارب ڈالرز سے محروم ہوگئے، ان کی دولت میں یہ کمی کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کے بعد آئی جس کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں نمایاں کمی آئی۔

جنوری سے مارچ 2024 کے دوران میٹا نے سرمایہ کاروں کی توقعات سے زیادہ آمدنی اور منافع کمایا مگر اپریل سے جون کے دوران کم آمدنی کی پیشگوئی کی۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور میٹا ورس پر اربوں ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ان شعبوں پر 35 سے 40 ارب ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

اس اعلان کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں کمی آئی اور مارک زکربرگ بھی اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے۔

18 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود وہ اب بھی 155 ارب ڈالرز کے مالک ہیں مگر اس سے ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں