لبرٹی پاور پلانٹ کے انجینئرز کا کارنامہ؛ ڈیزل بس کو الیکٹرک بس میں تبدیل کردیا
یہ الیکٹرک بس انتہائی جدید اور خوبصورت ہے جس کا مقابلہ دنیا کی بڑی بسیں بنانے والی کمپنیوں سے کیا جاسکتا ہے۔
سندھ کے ضلع ڈہرکی میں قائم لبرٹی پاور پلانٹ کے انجینئرز نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ڈیزل بس کو الیکٹرک بس میں تبدیل کردیا ہے۔
انجینئرز نے مسافر بس کو ماحول دوست بنادیا ہے، یہ پاکستان کی پہلی ڈیزل بس ہے جس کو الیکٹرک بس میں تبدیل کیا گیا ہے۔
یہ بس واضح مثال ہے کہ اب پاکستان گرین پاکستان بننے جارہا ہے جس میں اس بس کا اہم کردار ہوگا۔
انجینئرز کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی بسیں پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی نظر آئیں گی جو ماحول کا آلودہ ہونے سے بچاتی ہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی کا باعث بنتی ہیں۔
یہ الیکٹرک بس انتہائی جدید اور خوبصورت ہے جس کا مقابلہ دنیا کی بڑی بسیں بنانے والی کمپنیوں سے کیا جاسکتا ہے۔
لبرٹی پاور پلانٹ میں الیکٹرک بس کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ایشیاپاک انویسٹمنٹ کے چیئرمین شہریار چشتی بس کا افتتاح کریں گے جب کہ تقریب میں انجینئرز کو تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔
