فحش مواد کے خلاف بڑا اقدام ، برطانیہ کی گوگل اور ایپل کو نئی تجویز
مقصد خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے فحش مواد کو اسکرین پر دکھنے سے روکنا ہے
فحش مواد کے خلاف بڑا اقدام ، برطانیہ نے گوگل اور ایپل کو نئی تجویزدیدی۔ جس کے بعد ایپل اور گوگل اپنے آپریٹنگ سسٹمز میں ایک نیا الگورتھم شامل کرنے والے ہیں۔
یہ الگورتھم جو فحش مواد کی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے فحش مواد کو اسکرین پر دکھنے سے روکنا ہے۔
جس کے لیے برطانوی حکومت ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کو مشورہ دے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی ابتدا میں موبائل ڈیوائسز تک محدود ہوگی۔
تاہم مستقبل میں اس کا دائرہ ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز تک بھی پھیل سکتا ہے۔ ایپل پہلے ہی کمیونیکیشن سیفٹی ٹولز فراہم کر رہا ہے جنہیں والدین فعال کر سکتے ہیں۔
جو میسجز، ایئر ڈراپ، اور فیس ٹائم جیسی ایپس میں فحش تصاویر اور ویڈیوز کی شناخت کر کے انتباہ دیتے ہیں۔
تاہم نوجوانوں کو یہ انتباہ نظرانداز کرنے کی سہولت بھی حاصل ہے۔ اور 13 سال سے کم عمر افراد کو ان مواد تک رسائی کے لیے پاسکوڈ داخل کرنا ہوتا ہے۔
یہ تجویز چند دنوں میں باضابطہ طور پر پیش کر دی جائے گی۔
