پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان کے مطابق شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند متوقع طور پر 19 جنوری 2026 کی شب بوقت 12:52 پیدا ہوگا۔
سپارکو کے مطابق19 جنوری 2026 کی شام کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے اور 36 منٹ ہوگی، اور ساحلی علاقوں میں سورج غروب ہونے اور چاند غروب ہونے کے درمیان وقت کا وقفہ تقریباً 33 منٹ ہوگا۔
فلکیاتی عوامل کے مطابق، 19 جنوری 2026 کی شام کو نہایت کم امکان ہے کہ نیا چاند آنکھ سے دیکھا جا سکے،
سپارکوکا کہنا ہے کہ شعبان کی پہلی تاریخ ممکنہ طور پر 21 جنوری 2026 ہوگی۔
اسلامی مہینے کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔
