شدید گرمی کے سبب کراچی میں جلدی امراض سراٹھانے لگے

شدید گرمی کے سبب کراچی میں جلدی امراض سراٹھانے لگے


جلدی امرض

شدید گرمی اور جلدی امراض، فوٹو

کراچی : شہر قائد میں مسلسل شدید گرمی کے سبب مختلف جلدی امراض سر اٹھانے لگے۔

ہیٹ ریشز، اسکن الرجی، گرمی دانوں اور فنگل انفیکشن کے امراض میں ہوشربا اضافہ ہوگیاہے ۔

ماہرجلدی امراض جناح اسپتال ڈاکٹر رابعہ غفورنے بتایاکہ اسپتال کی او پی ڈی میں یومیہ 600 جلدی شکایات کے  مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔

ماہر جلدی امراض سول اسپتال ڈاکٹر مہیش کے مطابق سول اسپتال میں بھی یومیہ جلدی امراض کے کیسز کی تعداد 600 تک تجاوز کرگٸ۔

اے ایم ایس اسکن اسپتال ڈاکٹر عبداللہ نے بتیا کہ جلدی امراض کے مریضوں کی تعداد یومیہ 5 ہزار تک  ہے۔

 

طبی ماہرین نے رائے دی ہے کہ جلدی امراض کی صورت میں شہری  از خود ادویہ (سیلف میڈیکیشن) کے استعمال  سے گریز کریں۔

ماہرین کا کہناہے کہ ایسی صورتحال میں شہری گھروں میں  صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں،جلدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے جسم کو خشک اور ٹھنڈا رکھیں۔

ماہرین کا مزید کہناہے کہ پسینہ آنے کے بعد جلد فوراً صاف کریں تاکہ ریشز نہ ہو ،تنگ  کپڑوں کے بجائے ہلکے اور ڈھیلے لباس پہنیں،

طبی ماہرین نے ہدات کی  ہے کہ  خارش، گرمی دانوں یا انفیکشن کی صورت میں فوراً ماہرِ جلد سے رجوع کریں۔

بڑھتی بیماریوں کا ایک سبب بارش کا نہ ہونا بھی ہے، ماہرین

 

واضح ہے کہ گزشتہ ماہ اپریل سے وسط سے مئی کے ابتدائی ہفتے میں شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں رہاہے ، اس دوران سمندری ہوائیں بھی بندہوئیں،درجہ حرارت تیزی سے بڑھا۔

 

اپریل کے آخری ہفتے میں ہیٹ ویو کی ایک لہر نے بھی شہرکو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا۔ پاکستان کے دیگر شہروں میں بارش سے کافی بہتر اثرت مرتب ہوئے ۔

۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں