سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا غیر ضروری سیزیرین کی شرح میں اضافے کا اعتراف

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا غیر ضروری سیزیرین کی شرح میں اضافے کا اعتراف

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (SHCC) نے غیر ضروری سیزیرین ڈیلیوریوں میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسپتال منافع کمانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔

کمیشن کے مطابق، 65 فیصد صحت کی سہولتیں نجی اسپتال فراہم کر رہے ہیں، اور بعض گائناکولوجسٹ آسانی کے لیے آپریشن کو ترجیح دیتی ہیں۔

ڈاکٹر احسن قوی نے کہا کہ اگر مریضہ کو شک ہو تو وہ کمیشن میں شکایت درج کرا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمیشن کا ڈیجیٹل نظام 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور ایک سال میں مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں 1لاکھ 19ہزار9 سو 36 افراد کے لیے ایک سرکاری ایمبولینس کا انکشاف 

ڈاکٹر احسن قوی  کے مطابق اس نظام کے تحت اسپتالوں سے ڈینگی، ملیریا، ایچ آئی وی اور انفیکشن کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، جس سے مریضہ اسپتال کا انتخاب ڈیلیوری ڈیٹا دیکھ کر آسانی سے کر سکے گی۔

کمیشن نے اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کمیٹی کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انفیکشن کنٹرول کے بغیر اسپتال جراثیم کی آماجگاہ بن سکتے ہیں۔

یہ اقدامات مریضوں کو بہتر صحت کی سہولتیں فراہم کرنے اور غیر ضروری سیزیرین کی شرح کو کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں